ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سدیرمن کپ میں بہترین کارکردگی کی ضرورت ہے: سری کانت

سدیرمن کپ میں بہترین کارکردگی کی ضرورت ہے: سری کانت

Tue, 16 May 2017 12:51:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سنگاپور اوپن فائنل میں پہنچے کدامبی سری کانت کا خیال ہے کہ سدیرمن کپ میں ہندوستان کو مشکل ڈرا ملا ہے اور اسے مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے کے لیے بہترین کارکردگی کرنی ہوگی۔سری کانت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں مشکل ڈرا ملا ہے چونکہ ہمارا سامنا انڈونیشیا اور ڈنمارک سے ہے، یہ مضبوط ٹیمیں ہیں لہذا مقابلہ آسان نہیں ہوگا لیکن اپنا دن ہونے پر ہم جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان ٹاپ8 ٹیموں میں سے ایک ہے اور تمام ٹیمیں کافی مضبوط ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں اس سطح پر کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، ہم میچوں اور ڈرا کے بارے میں ہی سوچتے نہیں رہ سکتے، ہمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سنگاپور اوپن فائنل میں پہنچ کر انہوں نے ورلڈ چمپئن شپ کوٹہ حاصل کیا۔ سری کانت نے کہا کہ انہیں گلاسگو میں تمغہ جیتنے کے لیے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوٹ کے بعد واپسی کرکے میں خوش ہوں، خوش قسمتی رہی کہ میں نے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا لہذا مجھے اس کا انتظار ہے۔


Share: